اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر اعظم دمیٹری میدووف نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں روس کے خلاف مغرب کی عائد کردہ پابندیوں کے بارے میں کہاکہ ماسکو کے خلاف مغربی ممالک کی عائد کردہ اقتصادی پابندیوں کے باعث روس کو اب تک دسیوں ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ روسی وزیراعظم میدودف نے اپنے ملک کے اقتصادی ماہرین کی جائزہ رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ روس پر عائد اقتصادی پابندیوں اور روس کے ردعمل کے نتیجے میں مغربی ممالک کو بھی اب تک چالیس ارب یورو کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
.......
/169